❮
❯
حدیث نمبر: 16700
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي ، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي . سَبْعَ مَرَّاتٍ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَيْمَنَ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ .
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کے لیے مبارکباد ہے جس نے میری زیارت کی اور جو مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارکباد ہے ، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہیں دیکھا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں صرف ایمن بن مالک اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16700
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8009) اخرجه احمد فى المسند (248/5) ، أخرجه مسند أحمد برقم: 21711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8009، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7232، 7233»