مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ . باب: ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے ، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16698
وَبِسَنَدِ أَبِي يَعْلَى إِلَى أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي ، وَطُوبَى لِمَنْ آمَنَ بِي وَلَمْ يَرَنِي سَبْعَ مَرَّاتٍ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى كَمَا تَقَدَّمَ حَسَنٌ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ فِيهِ جِسْرٌ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
امام ابویعلیٰ کی سند کے ساتھ ، یہ بات منقول ہے : سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کے لیے مبارکباد ہے ، جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارکباد ہے ، جو مجھ پر ایمان لایا اور اس نے مجھے نہ دیکھا ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے ، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے ، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ” جسر “ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔