مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ . باب: نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1662
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ - يَعْنِي الْأَشْعَرِيَّ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ ; قَالَ اللَّهُ : ( إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ) " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ شَيْئًا . ¤ قُلْتُ : وَهَذَا مِنْ رِوَايَتِهِ عَنْ أَبِيهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نمازیں درمیان میں کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” بے شک نیکیاں ، گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے ، امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں : اس نے اپنے والد سے کوئی چیز نہیں سنی ہے ۔ میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت اس نے اپنے والد سے نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔