مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَرَبِ . باب: عربوں کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16605
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُبْغِضُ الْعَرَبَ إِلَّا مُنَافِقٌ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ جَبِيرَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عربوں سے بغض کوئی منافق ہی رکھے گا ۔ “
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زید بن جبیرہ ہے اور وہ متروک ہے ۔