حدیث نمبر: 16604
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ ، وَحُبُّ الْعَرَبِ إِيمَانٌ ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ . مَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْعَرَبَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قریش سے محبت رکھنا ایمان ہے اور اُن سے بغض رکھنا کفر ہے ، عربوں سے محبت رکھنا ایمان ہے اور اُن سے بغض رکھنا کفر ہے ، جو شخص عربوں سے محبت رکھتا ہے وہ مجھ سے محبت رکھتا ہے اور جو عربوں سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16604
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2558)»