مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَرَبِ . باب: عربوں کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16606
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يُبْغِضُ الْعَرَبَ مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُحِبُّ ثَقِيفًا مُؤْمِنٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” کوئی مومن ، عربوں سے بغض نہیں رکھے گا اور کوئی مومن ، ثقیف سے محبت نہیں رکھے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عامر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔