مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي بَنِي تَمِيمٍ . باب: بنوتمیم کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16567
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ عَلَى عَائِشَةَ مُحَرَّرٌ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، فَقَدِمَ سَبْيٌ مِنْ بَنِي الْعَنْبَرِ ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَعْتِقَ مِنْهُمْ ، أَوْ قَالَ هَذَا الْمَعْنَى . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، عَنْ شَيْخِهِ : أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذمہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے غلام آزاد کرنا لازم تھا ، بنو عنبر سے تعلق رکھنے والے کچھ قیدی آئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ ہدایت کی کہ وہ ان میں سے کسی کو آزاد کر دیں ۔ راوی کہتے ہیں : یا شاید اسی مفہوم کے الفاظ ہیں ، یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد أحمد بن عبداللہ بن ابوسفر کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ثقہ ہے ، اس روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔