مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ . باب: عربوں کے قبائل کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَأَسْلَمُ ، وَغِفَارُ ، وَرِجَالٌ مِنْ مُزَيْنَةَ ، وَجُهَيْنَةُ خَيْرٌ مِنَ الْحَلِيفَيْنِ : غَطَفَانَ ، وَبَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ " . ¤ قَالَ : فَقَالَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ : وَاللَّهِ ، لَئِنْ أَكُونَ فِي هَؤُلَاءِ فِي النَّارِ - يَعْنِي غَطَفَانَ ، وَبَنِي عَامِرٍ - أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكُونَ فِي هَؤُلَاءِ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَنَاحٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اسلم ، غفار اور مزینہ اور جہینہ قبیلے کے لوگ ، دو حلیفوں ، یعنی غطفان اور بنو عامر بن صعصعہ سے بہتر ہیں ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : تو عیینہ بن بدر نے کہا: اللہ کی قسم ! اگر میں اُن لوگوں میں شامل ہو کر جہنم میں چلا جاؤں ۔ اُس کی مراد غطفان اور بنو عامر تھے ۔ تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں ان لوگوں میں شامل ہو کر جنت میں جاؤں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن جناح ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔