مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ . باب: عربوں کے قبائل کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16542
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قُرَيْشٌ ، وَالْأَنْصَارُ ، وَأَسْلَمُ ، وَغِفَارُ ، - أَوْ غِفَارُ وَأَسْلَمُ - وَمَنْ كَانَ مِنْ أَشْجَعَ وَجُهَيْنَةَ ، - أَوْ جُهَيْنَةَ وَأَشْجَعَ - حُلَفَاءُ مَوَالِي ، لَيْسَ لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَلَا رَسُولِهِ مَوْلًى " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قریش ، انصار ، اسلم اور غفار ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) غفار اور اسلم اور اشجع اور جہینہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) جہینہ اور اشجع سے تعلق رکھنے والے لوگ ، جو ایک دوسرے کے حلیف ہیں ، وہ میرے ساتھی ہیں اور اُن کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور کوئی مولیٰ نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد امام طبرانی نقل کی ہے جو اسماعیل بن عیاش نے یحیی بن سعید انصاری سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے ۔