مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ . باب: قریش کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ : فَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ عَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ إِلَّا قُرَشِيٌّ ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ نَصَرَهُمُ اللَّهُ عَلَى الْفِيلِ وَهُمْ مُشْرِكُونَ ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ نَزَلَتْ فِيهِمْ سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَدْخُلْ فِيهِمْ غَيْرُهُمْ : لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّ فِيهِمُ النُّبُوَّةَ ، وَالْخِلَافَةَ ، وَالْحِجَابَةَ ، وَالسِّقَايَةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ ضُعِّفَ ، وَوَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قریش کو اللہ تعالیٰ نے سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے ، اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت دی ہے کہ وہ دس سال تک اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرتے رہے ہیں کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت صرف کسی قریشی نے ہی کی ، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف اُن کی مدد کی ، جبکہ وہ لوگ مشرک تھے ، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت عطا کی ہے کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک سورت نازل ہوئی ہے ، جس میں ان کے علاوہ کسی اور کا تذکرہ نہیں ہے ” لایلاف قریش “ اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت عطا کی کہ ان کے نبوت ، خلافت ، حجابہ اور سقایہ کے منصب ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جنہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے ، ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے ۔