حدیث نمبر: 16446
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلَهُمْ ، وَلَا يُعْطَاهَا أَحَدٌ بَعْدَهُمْ ، فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا : بِأَنِّي مِنْهُمْ ، وَأَنَّ النُّبُوَّةَ فِيهِمْ ، وَأَنَّ الْحِجَابَةَ فِيهِمْ ، وَأَنَّ السِّقَايَةَ فِيهِمْ ، وَنَصَرَهُمْ عَلَى الْفِيلِ ، وَعَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ غَيْرُهُمْ ، وَأَنْزَلَ فِيهِمْ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ تَنْزِلْ فِي أَحَدٍ غَيْرَهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالی نے قریش کو سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے ، جو اُن سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں ، اور ان کے بعد کسی کو نہیں دی جائیں گی ، اللہ تعالیٰ نے قریش کو یہ فضیلت دی ہے کہ میں اُن میں سے ہوں اور نبوت ان میں ہے ، اور حجابہ کا منصب ان میں ہے اور سقایہ کا منصب ان میں ہے ، اور اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف ان لوگوں کی مدد کی اور ان لوگوں نے دس سال تک یوں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی کہ ان کے علاوہ اور کسی نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی ، اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں ، قرآن کی ایک سورت نازل کی ، اُن کے علاوہ اور کسی کے بارے میں ( کوئی مستقل سورت ) نازل نہیں ہوئی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16446
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف