حدیث نمبر: 16421
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي ، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي ، وَمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کے لئے مبارکباد ہے جس نے میری زیارت کی ہو اور مجھ پر ایمان لایا ہو ( اور اس کے لئے بھی مبارکباد ہے ) جس نے اس ( صحابی ) کی زیارت کی ہو ، جس نے میری زیارت کی ہے ، اور ( اس کے لئے بھی مبارکباد ہے ) ، جس نے اس ( تابعی ) کی زیارت کی ہو ، جس نے اُس ( صحابی ) کی زیارت کی ہو ، جس نے میری زیارت کی ہو ۔ “

یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16421
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (858)»