حدیث نمبر: 16422
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ أَصَابَهُ سَهْمٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يَدْخُلُ النَّارَ مُسْلِمٌ رَآنِي ، أَوْ رَأَى مَنْ رَآنِي ، وَلَا رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي " [ ثَلَاثًا ]. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

عبدالرحمن بن عقبہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : یہ وہ صاحب ہیں ، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے تیر لگا تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایسا مسلمان جہنم میں داخل نہیں ہو گا ، جس نے میری زیارت کی ہو ، یا جس نے اُس ( صحابی ) کی زیارت کی ہو ، جس نے میری زیارت کی ہو ، اور نہ ہی وہ داخل ہو گا ، جس نے اُس کی ( تابعی ) زیارت کی ہو ، جس نے اُس ( صحابی ) کی زیارت کی ہو ، جس نے میری زیارت کی ہو ۔ “ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : عبدالرحمن بن عقبہ جہنی کے حوالے سے ، ان کے والد سے
یہ روایت منقول ہے ، اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16422
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1040) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357/17)»