مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ : فِيمَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُمْ باب: اس شخص کا بیان ، جس نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو یا اُن کی زیارت کی ہو جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَةِ ، وَلِمَنْ رَأَى وَلِمَنْ رَأَى " . ¤ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا قَوْلُهُ : وَلِمَنْ رَأَى ؟ قَالَ : مَنْ رَأَى مَنْ رَآهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، إِنْ كَانَ هُوَ أَبُو يَحْيَى الْمَدَنِيُّ هُوَ فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ . قَالَ ابْنُ حِبَّانَ : قَالَ : أَظُنُّهُ فُلَيْحَ بْنَ سُلَيْمَانَ ، ذَكَرَ ذَلِكَ فِي تَرْجَمَةِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : وَقَدْ ذَكَرَ عَبْدَ الْجَبَّارِ فِي الثِّقَاتِ . ¤سیدنا سہل بن سعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اے اللہ ! تو صحابہ کی مغفرت کر دے ، اور اس کی کر دے ، جس نے زیارت کی ہو اور اس کی جس نے زیارت کی ہو ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : اس سے مراد کیا ہے ؟ جس نے زیارت کی ہو ، تو انہوں نے بتایا : جس نے اس کی زیارت کی ہو ، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبدالجبار بن ابوحازم کا معاملہ مختلف ہے اگر تو یہ ابویحیی مدنی ہے ، تو پھر یہ فلیح بن سلیمان ہے ، ابن حبان کہتے ہیں : میرا خیال ہے یہ فلیح بن سلیمان ہے ، انہوں نے یہ بات عبدالجبار بن ابوحازم کے حالات میں نقل کی ہے ، راوی کہتے ہیں : عبدالجبار کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا گیا ہے ۔