مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَارِكِ الصَّلَاةِ . باب: تارک نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1633
وَعَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَا تَتْرُكِ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا ; فَإِنَّهُ مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ أَيْمَنَ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
مکول نے ، سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” تم جان بوجھ کر نماز ترک نہ کرنا ، کیونکہ جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کر دیتا ہے ، اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ لاتعلق ہو جاتا ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ مکحول نامی راوی نے سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔