مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَارِكِ الصَّلَاةِ . باب: تارک نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1634
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ جِهَارًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، إِلَّا مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي دَاوُدَ ، فَإِنِّي لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْبَغْدَادِيُّ ، فَلَا أَدْرِي هُوَ هَذَا أَمْ لَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص جان بوجھ کر نماز ترک کرتا ہے ، وہ کھلے عام کفر کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، صرف محمد بن ابوداؤد نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، ابن حبان نے کتاب ” الثقات“ میں محمد بن أبو داود : بغدادی کا ذکر کیا ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ یہ وہی ہے یا وہ نہیں ہے ؟