حدیث نمبر: 1632
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا قَامَ بَصَرِي قِيلَ : نُدَاوِكَ وَتَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامًا ؟ قَالَ : لَا ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ " . . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ مَحْمُودٍ ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ : رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَسَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ . قُلْتُ : وَرَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخْرَمِيُّ وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں : جب میری بینائی کمزور ہو گئی ، تو یہ کہا: گیا : ہم آپ کا علاج کرتے ہیں ، آپ کچھ دن تک نماز ترک کر دیں ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص نماز ترک کر دے گا ، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا“ ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی سہل بن محمود ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : أحمد بن ابراہیم دورقی اور سعدان بن یزید نے اس سے روایت نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : محمد بن عبداللہ مخرمی نے اس سے روایت نقل کی ہے ، اس کے بارے میں کسی نے کلام نہیں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1632
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔