مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَمْرِ الصَّبِيِّ بِالصَّلَاةِ . باب: بچے کو نماز کا حکم دینا
حدیث نمبر: 1631
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : حَافَظُوا عَلَى أَبْنَائِكُمْ فِي الصَّلَاةِ وَعَوِّدُوهُمُ الْخَيْرَ ; فَإِنَّ الْخَيْرَ عَادَةٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اپنے بچوں کو نماز کا عادی بناؤ ! اور انہیں بھلائی کا عادی بناؤ ! کیونکہ بھلائی عادت ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔