مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَمْرِ الصَّبِيِّ بِالصَّلَاةِ . باب: بچے کو نماز کا حکم دینا
حدیث نمبر: 1630
وَعَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ : مَا حَفِظْتَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ الْقُنُوتِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوحوراء بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا بات یاد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : پانچ نمازیں یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، جب کہ امام أحمد نے اسے قنوت سے متعلق حدیث کے ضمن میں نقل کیا ہے ، اور اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔