مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16232
- وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَخْلَدٍ يَقُولُ : وُلِدْتُ حِينَ قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ ، وَمَاتَ وَأَنَا ابْنُ عَشْرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
علی بن رباح بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابن مخلد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں اس سال پیدا ہوا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اس وقت میری عمر دس سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔