مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16233
- وَعَنْ مَسْلَمَةَ بْنِ مَخْلَدٍ قَالَ : قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ ، وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعٍ ، وَتُوُفِّيَ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَقَالَ : عِنْدِي هُوَ الصَّوَابُ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو میں چار سال کا تھا اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا ، تو میں چودہ سال کا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : میرے نزدیک یہی روایت درست ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن حیان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوزرعہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔