مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16231
- وَقَالَ : الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطِ بْنِ أَبِي عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ ، يُكَنَّى أَبَا وَهْبٍ ، وَكَانَ أَخَا عُثْمَانَ لِأُمِّهِ ، أُمُّهُمَا : أَرْوَى بِنْتُ كُرَيْزِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ ، وَأُمُّهَا : أُمُّ حَكِيمٍ الْبَيْضَاءُ [ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ] عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ فِي رُجُوعِهِ مِنْ بَدْرٍ ، وَكَانَ الْوَلِيدُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی فرماتے ہیں : ولید بن عقبہ بن ابومعیط بن ابوعمرو بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ، ان کی کنیت ابووہب ہے ، یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان کی والدہ کی طرف سے شریک بھائی ہیں ، ان دونوں کی والدہ ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبدشمس ہیں اور اس خاتون کی والدہ ام حکیم بنت بيضاء بنت عبدالمطلب ہیں ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر سے واپسی پر عقبہ بن ابومعیط کو قتل کروا دیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ولید بن عقبہ جوان آدمی تھے ۔