حدیث نمبر: 16211
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ الْفِهْرِيُّ الْقُرَشِيُّ أَخُو فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ [ يُكَنَّى أَبَا سَعِيدٍ وَهُوَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسِ بْنُ خَالِدِ بْنِ وَهْبِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شَيْبَانَ بْنِ مُحَارِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ ، وَأُمُّهُ : أُمَيْمَةُ بِنْتُ رَبِيعَةَ بْنِ كِنَانَةَ ، وَهِي أُمُّ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ ] أُخْتُ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ . ¤ قُتِلَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ يَوْمَ مَرْجِ رَاهِطٍ بَعْدَ وَفَاةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ لَمَّا بُويِعَ لِمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَسِتِّينَ . ¤
محمد محی الدین

امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ ، یہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے بھائی ہیں ، ان کی کنیت ابوسعید ہے ، یہ ضحاک بن قیس بن خالد بن وہب بن ثعلبہ بن وائل بن عمرو بن شیبان بن محارب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ ہیں ان کی والدہ امیمہ بنت ربیعہ بن کنانہ ہیں اور وہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی بھی والدہ ہیں جو سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ۔ سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ ” مرج راہط “ کے دن شہید ہو گئے تھے ، یہ یزید بن معاویہ کے انتقال کے بعد کی بات ہے ، جب مروان بن حکم کی سن 64 ہجری میں بیعت کی گئی تھی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16211
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/8)»