مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّجَاشِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: نجاشی کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : " وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ " . قَالَ : نَزَلَتْ فِي النَّجَاشِيِّ وَأَصْحَابِهِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ بَحْرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ آیت نازل ہوئی : ” جب ان لوگوں نے وہ چیز سنی ، جو رسول کی طرف نازل کی گئی تھی ، تو تم ان کی آنکھوں کو دیکھو گے کہ اُن سے آنسو جاری ہو گئے ۔ “
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : یہ آیت نجاشی اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عثمان بن بحر عقیلی کا عامل مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔