مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي وَرَقَةِ بْنِ نَوْفَلٍ وَغَيْرِهِ . باب: جناب ابوطالب اور دیگر کے بارے میں ، جو منقول ہے
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ كَانَ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ ، وَيَقُولُ : دِينِي دِينُ إِبْرَاهِيمَ ، وَإِلَهِي إِلَهُ إِبْرَاهِيمَ ، وَكَانَ يُصَلِّي وَيَسْجُدُ ؟ قَالَ : " ذَاكَ أُمَّةٌ وَحْدَهُ ، يُحْشَرُ بَيْنِي وَبَيْنَ يَدَيْ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ " . ¤ وَسُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، وَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ كَانَ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَيَقُولُ : إِلَهِي إِلَهُ زَيْدٍ ، وَدِينِي دِينُ زَيْدٍ ، وَكَانَ يَتَوَجَّهُ وَيَقُولُ : ¤ رَشَّدْتَ فَأَنْعَمْتَ ابْنَ عَمْرٍو فَإِنَّمَا تَجَنَّبْتَ تَنُّورًا مِنَ النَّارِ حَامِيًا بِدِينِكَ دِينًا لَيْسَ دِينٌ كَمِثْلِهِ ¤ وَتَرَكِكَ جِنَانَ الْجِبَالِ كَمَا هِيَا . ¤ قَالَ : " رَأَيْتُهُ يَمْشِي فِي بُطْنَانِ الْجَنَّةِ عَلَيْهِ حُلَّةٌ مِنْ سُنْدُسٍ " . ¤ وَسُئِلَ عَنْ خَدِيجَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فَقَالَ : " رَأَيْتُهَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ ، لَا تَعَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَهَذَا مِنْ جِيِّدِ حَدِيثِهِ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں دریافت کیا ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے یہ کہتا تھا کہ میرا دین وہی ہے ، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے ، اور میرا معبود وہی ہے جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا معبود ہے ، وہ نماز پڑھتا تھا اور سجدہ کرتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ایک اُمت ہے ، جسے میرے اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے درمیان ( اُمت ہونے کے طور پر ) زندہ کیا جائے گا ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے یہ کہتا تھا : میرا معبود وہی ہے جو زید کا معبود ہے ، اور میرا دین وہی ہے ، جو زید کا دین ہے اور پھر وہ رُخ کر کے یہ اشعار کہتا تھا : ” تم نے سمجھداری حاصل کی ، اے ابن عمرو ! تم اچھے ہو ، تم نے بھڑکتی ہوئی آگ کے تنور سے علیحدگی اختیار کی ، اپنے دین کے ذریعے ، جو ایک ایسا دین ہے کہ کوئی دین اس کی مانند نہیں ہے ، اور تم نے پہاڑوں کے باغات کو ویسے ہی چھوڑ دیا جیسے وہ تھے “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے اسے جنت کے درمیان میں چلتے ہوئے دیکھا ہے ، اس پر سندس کا بنا ہوا حلہ موجود تھا ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے فرمایا : میں نے اسے جنت کی ایک نہر کے کنارے موجود موتی سے بنے ہوئے گھر میں دیکھا ہے ، جس میں کوئی پریشانی اور کوئی تکلیف نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اور
یہ روایت اس کی نقل کردہ عمدہ احادیث میں سے ایک ہے ، جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔