حدیث نمبر: 16177
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ : هَلْ تَنْفَعُهُ نُبُوَّتُكَ ؟ قَالَ : " نَعَمْ ، أَخْرَجْتُهُ مِنْ غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ إِلَى ضَحْضَاحٍ مِنْهَا " . ¤ وَسُئِلَ عَنْ خَدِيجَةَ - لِأَنَّهَا مَاتَتْ قَبْلَ الْفَرَائِضِ وَأَحْكَامِ الْقُرْآنِ - فَقَالَ : " أَبْصَرْتُهَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ، فِي بَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ " . ¤ وَسُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، فَقَالَ : " أَبْصَرْتُهُ فِي بُطْنَانِ الْجَنَّةِ عَلَيْهِ سُنْدُسٌ " . ¤ وَسُئِلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، فَقَالَ : " يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ ، وَهَذَا مِمَّا مُدِحَ مِنْ حَدِيثِ مُجَالِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے چچا جناب ابوطالب کے بارے میں دریافت کیا گیا : کیا آپ کی نبوت انہیں فائدہ پہنچائے گی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! میں نے انہیں جہنم کے نچلے حصے سے نکال کے اس کے اوپری حصے تک پہنچا دیا ہے ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا گیا : کیونکہ وہ فرائض اور قرآن کے احکام نازل ہونے سے پہلے انتقال کر گئی تھیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے اسے جنت کی نہر کے کنارے موجود ، موتی سے بنے ہوئے گھر میں دیکھا ہے ، جس میں کوئی شور و شغب اور کوئی پریشانی نہیں ہے ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے فرمایا : میں نے اسے جنت کے درمیان میں دیکھا ہے اور اس کے جسم پر سندس کا لباس تھا ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ نے ارشاد فرمایا : اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا ، جو اُمت میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان تھی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے ، جس کی حدیث کی تعریف کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16177
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2047)»