مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ باب: حضرت ورقہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16176
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ ، فَقَالَ : " يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا ورقہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔