مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ : أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَغْتَسِلَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، فَاغْتَسَلَ ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَدَخَلَ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَقَامَ بَيْنَهُمَا ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَقَدْ سَأَلَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ ثَلَاثِ كَلِمَاتٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ غَيْرُ أَبِي بَكْرٍ " . ¤ قُلْتُ : اغْتِسَالُهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل کریں ، پھر نماز کھڑی ہوئی ، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان آ کر کھڑے ہو گئے ، جب نماز مکمل ہوئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیس بن عاصم نے مجھ سے تین کلمات کے بارے میں دریافت کیا ہے ، اُن کلمات کے بارے میں اور کسی نے دریافت نہیں کیا ، البتہ ابوبکر کا معاملہ مختلف ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے غسل کرنے کے واقعہ کو امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے روایت کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔