مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16115
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ الْمِنْقَرِيُّ قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآنِي سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " هَذَا سَيِّدُ أَهْلِ الْوَبَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْجَصَّاصُ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ . وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ فِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
حسن بیان کرتے ہیں : سیدنا قیس بن عاصم منقری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے : میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا ، تو میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” یہ اونٹ والوں کا سردار ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی زیاد بن ابوزیاد جصاص ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے ، امام بزار کی سند میں ایک راوی قاسم بن مطیب ہے اور وہ متروک ہے ۔