مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ثَعْلَبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16071
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : لَا شومة بْنُ جُرْثُومٍ أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي اسْمِهِ ؛ فَقِيلَ لَاسرُ بْنُ حِمْيَرَ ، وَقِيلَ : لَاشَرُ بْنُ جَاهِمٍ ، وَقِيلَ : جُرْهُمُ ، وَقِيلَ : غُرْنُوفُ بْنُ نَاسِمٍ ، وَيُقَالَ : نَاشِرٌ وَيُقَالُ : نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو ، وَيُقَالُ : خُرَيْمُ بْنُ نَاشِبٍ . . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا لاشومہ بن جرثوم ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ ہیں ، ان کے نام کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ، ایک قول کے مطابق ان کا نام لاسر بن حمیر ہے ایک قول کے مطابق لاشر بن جاہم ہے ، ایک قول کے مطابق جرہم ہے ایک قول کے مطابق غرنوف بن ناسم ہے ، ایک قول کے مطابق ناشر ہے ، ایک قول کے مطابق ناشب بن عمرو ہے ، ایک قول کے مطابق خریم بن ناشب ہے ۔