حدیث نمبر: 16059
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ : " إِنَّكَ فِيكَ لَخَصْلَتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ : الْحِلْمُ ، وَالْأَنَاةُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نُعَيْمِ بْنِ يَعْقُوبَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقٍ حَسَنَةِ الْإِسْنَادِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس قبیلے کے ” اشج“ سے ارشاد فرمایا : تمہارے اندر دو خصوصیات ہیں کہ اللہ اور اُس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اُن سے محبت کرتے ہیں ، بردباری کرنا اور جلدبازی نہ کرنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو طریقوں سے نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف نعیم بن یعقوب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ، یہ روایت انہوں نے معجم اوسط میں ایسے طریق کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو سند کے اعتبار سے حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16059
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12969)»