مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا أُلْقِيَنَّ مَا نُوزِعْتُ أَحَدًا مِنْكُمْ عِنْدَ الْحَوْضِ ، فَأَقُولُ : هَذَا مِنْ أَصْحَابِي ، فَيَقُولُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ ؟ " . قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ لَا يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ . قَالَ : " لَسْتَ مِنْهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں ایسی صورت حال ہرگز نہ پاؤں کہ تم میں سے کسی ایک کو میرے حوض کے پاس آنے سے روکا جائے اور میں کہوں : یہ شخص میرے اصحاب میں سے ایک ہے ، تو فرشتہ کہے : کیا آپ نہیں جانتے ؟ کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا نیا کام کیا تھا ؟ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے دعا کیجئے کہ وہ مجھے اُن افراد میں شامل نہ کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اُن میں سے نہیں ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔