مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15975
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ : " إِنَّ قَوْمًا مِنْ أُمَّتِي سَيَكْفُرُونَ بَعْدَ إِيمَانِهِمْ " ؟ . قَالَ : " أَجَلْ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، وَلَسْتَ مِنْهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَشْعَرِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے ہیں : ” میری اُمت میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ایمان لانے کے بعد عنقریب کفر اختیار کریں گے “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! اے ابودرداء ! ( یعنی ایسا ہو گا ) لیکن تم اُن میں سے نہیں ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوعبداللہ اشعری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔