حدیث نمبر: 15914
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ : أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ ، فَقَالَ : " يَا مُعَاوِيَةُ ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ " . قَالَ : فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فَوَصَلَهُ فَقَالَ فِيهِ : عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَوَضَّؤُوا " . قَالَ : فَلَمَّا تَوَضَّؤُوا نَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ : " يَا مُعَاوِيَةُ ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ " . وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ : " فَاقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ " . بِاخْتِصَارٍ . وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعید بن عمرو بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دوات لی اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے ، ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ، وضو کرنے کے دوران سر اٹھا کر دو مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا : ” اے معاویہ ! اگر تم حکومت کے نگران بن جاؤ تو اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا ۔ “ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : اس کے بعد مجھے مسلسل یہ امید رہی کہ میں حکومت حاصل کروں گا ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا ، یہاں تک کہ میں اس آزمائش میں مبتلاء ہوا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ” مرسل “ ہے ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ وضو کرو ! راوی کہتے ہیں : جب لوگوں نے وضو کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : اے معاویہ ! اگر تم حکومت کے نگران بنے ، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ باقی روایت حسب سابق ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا ، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا ۔ “ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15914
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح