مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ حِينَ مَاتَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : الْيَوْمَ مَاتَ حَبْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، وَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ فِي ابْنِ عَبَّاسٍ مِنْهُ خَلَفًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي ذَهَابِ الْعِلْمِ كَلَامٌ لِابْنِ عَبَّاسٍ حِينَ مَاتَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ . ¤یحیی بن سعید بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے انتقال پر یہ فرمایا : آج اس امت کا بڑا عالم فوت ہو گیا ، اور اللہ تعالیٰ اُن کا جانشین سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو بنائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ یحیی بن سعید انصاری نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے علم کی رخصتی کے بارے میں ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا کلام گزر چکا ہے ، جو انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے انتقال پر ارشاد فرمایا تھا ۔