مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15851
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ : أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ كَبَّرَ عَلَى أُمِّهِ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَى بِدَابَّتِهِ فَأَخَذَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالرِّكَابِ ، فَقَالَ لَهُ زَيْدٌ : دَعْهُ أَوْ ذَرْهُ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : هَكَذَا نَفْعَلُ بِالْعُلَمَاءِ الْكُبَرَاءِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رُزَيْنٍ الرُّمَّانِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہی تھیں ، پھر ان کی سواری لائی گئی ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اُن کی رکاب پکڑ لی ، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ اسے چھوڑ دیں ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ہم اپنے اکابر علماء کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف رزین رمانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔