مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15853
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ سَنَةَ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ ، وَسِنُّهُ سِتٌّ وَخَمْسُونَ ; وَمِنَ النَّاسِ يَقُولُ : مَاتَ سَنَةَ ثَمَانٍ وَأَرْبَعِينَ وَسَنَةَ تِسْعٍ وَخَمْسِينَ ؛ لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجَازَهُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً ، وَالْخَنْدَقُ فِي شَوَّالٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي وَفَاتِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کا انتقال 45 ہجری میں 56 سال کی عمر میں ہوا تھا ، بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے : کہ ان کا انتقال 48 ہجری میں 59 سال کی عمر میں ہوا تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ خندق کے موقع پر جب اجازت دی تھی ، اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی اور غزوہ خندق ، شوال کے مہینے میں چار ہجری میں ہوا تھا ، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے سن وفات کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔