مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15849
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ عُثْمَانُ - يَعْنِي ابْنَ عَفَّانَ - : ادْعُوَا لِي زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ كَاتِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ .محمد محی الدین
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے پاس سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بلا کر لاؤ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف اسماعیل بن عبد بن ابوکریمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔