مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15848
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : أَجَازَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَكَسَانِي قِبْطِيَّةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے موقع پر مجھے ( جنگ میں حصہ لینے کی ) اجازت دی تھی ، آپ نے مجھے ایک قبطی ( لباس ) پہننے کے لئے دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔