مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15843
وَعَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ثَلَاثَةٌ تَشْتَاقُ إِلَيْهِمُ الْحُورُ الْعِينُ : عَلِيٌّ ، وَعَمَّارٌ ، وَسَلْمَانُ " . قُلْتُ : لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ : " أَنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” حورعین ، تین افراد کی مشتاق ہیں ، علی ، عمار اور سلمان ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے
یہ روایت نقل کی ہے : ” جنت تین افراد کی مشتاق ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوربیعہ ایادی کا معاملہ مختلف ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔