مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15842
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَخَصَ بِبَصَرِهِ إِلَى السَّمَاءِ ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا هَذَا ؟ قَالَ : " رَأَيْتُ مَلَكًا عَرَجَ بِعَمَلِ سَلْمَانَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْمَعِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اُٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا معاملہ ہے ؟ آپ نے فرمایا : میں نے ایک فرشتے کو دیکھا ہے ، جو سلمان کے عمل کو لے کر اوپر جا رہا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ مسمعی ہے اور وہ کذاب ہے ۔