حدیث نمبر: 15840
وَفِي رِوَايَةٍ مُخْتَصَرَةٍ قَالَ : فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا حَتَّى بَلَغَ : تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ . فَأَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " يَا سَلْمَانُ ، إِنَّ أَصْحَابَكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَكَرَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَلَامَةَ الْعِجْلِيِّ‌‌ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

ایک مختصر روایت میں یہ الفاظ ہیں : راوی بیان کرتے ہیں : تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” ایمان والوں کے لئے سب سے زیادہ شدید دشمن ، تم اُن لوگوں کو پاؤ گے ، جو یہودی ہیں ، اور جنہوں نے شرک کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ یہ آیت یہاں تک ہے : ” آنسو بہہ رہے ہوتے ہیں ۔ “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف پیغام بھیجا اور فرمایا : اے سلمان ! یہ تمہارے وہ والے ساتھی مراد ہیں ، جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف سلامہ عجلی کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15840
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6121)»