مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْأَرْضِ تُصِيبُهَا النَّجَاسَةُ . باب: جب زمین پر نجاست لگ جائے
حدیث نمبر: 1583
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طَهِّرُوا أَفْنِيَتُكُنَّ ; فَإِنَّ الْيَهُودَ لَا تُطَهِّرُ أَفْنِيَتَهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے صحنوں کو پاک رکھو ، کیونکہ یہودی اپنے صحن صاف نہیں رکھتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام طبرانی کے استاد کے علاوہ ، اس کے تمام رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔