مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّحْدَاحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابودحداح رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ إِلَى أَبِي الدَّحْدَاحِ يَسْتَقْرِضُهُ ، فَلَمَّا جَاءَهُ الرَّسُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : بَعَثَ إِلَيَّ يَسْتَقْرِضُنِي ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . قَالَ : فَإِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ أَنَّ مَالِي فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَمْ مِنْ عِذْقٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ " . ¤سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر ان سے قرض طلب کیا ، جب قاصد ان کے پاس آیا تو انہوں نے دریافت کیا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف پیغام بھیج کر مجھ سے قرض طلب کیا ہے ؟ قاصد نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انہوں نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ فلاں فلاں جگہ پر موجود میری زمین ، اللہ کے لئے ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جنت میں ابودحداح کے کتنے ہی گچھے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔