حدیث نمبر: 15794
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ : أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ دَخَلَ عَلَى الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ يَقُولُ الشِّعْرَ ، فَقَالَ لَهُ : أَخِي ، أَمَا عَلَّمَكَ اللَّهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ هَذَا ؟ فَقَالَ لَهُ الْبَرَاءُ : أَتَخْشَى أَنْ أَمُوتَ عَلَى فِرَاشِي ؟ وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ أَبَدًا بَلَاءَ اللَّهِ إِيَّايَ ، فَقَدْ قَتَلْتُ مِائَةً مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، مِنْهُمْ مَنْ تَفَرَّدْتُ بِقَتْلِهِ ، وَمِنْهُمْ مَنْ شَارَكْتُ فِيهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِيُّ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ، وہ شعر کہہ رہے تھے ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے میرے بھائی ! کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کا علم عطا نہیں کیا ، جو اس سے بہتر ہے ؟ تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا ؟ اللہ کی قسم : ایسا کبھی نہیں ہو گا ، اس آزمائش کے بعد ، جس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مبتلاء کیا ہے ، میں نے ایک سو مشرکین کو قتل کیا ہے ، اُن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں ، جنہیں میں قتل کرنے میں منفرد تھا ، اور ایسے بھی ہیں جنہیں قتل کرنے میں میں حصہ دار تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال راسی ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اور محمد بن سیرین نامی راوی نے سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15794
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1179)»