مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15768
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ - وَيُكْنَى أَبَا عُثْمَانَ - فِي سَنَةِ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَسِتُّونَ سَنَةً ، وَنَزَلَ فِي قَبْرِهِ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ حَزْمَةَ ، وَيُقَالُ : خَزْمَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعثمان تھی ان کا انتقال تیس ہجری میں ہوا تھا ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، انتقال کے وقت ان کی عمر پینسٹھ سال تھی ، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حارث بن حزمہ رضی اللہ عنہ اور ایک قول کے مطابق ، سیدنا حارث بن خزمہ رضی اللہ عنہ ان کی قبر میں اترے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔