مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن ابی کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15760
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ : أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْتُلَ أَبَاهُ قَالَ : " لَا تَقْتُلْ أَبَاكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن اُبی کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ اپنے باپ ( رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ) کو قتل کر دیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنے باپ کو قتل نہ کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ عروہ بن زبیر نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبدالله بن ابی کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔