حدیث نمبر: 15743
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ ؟ " . قَالُوا : الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ . قَالَ : بَلْ سَيِّدُكُمُ الْجَعْدُ الْأَبْيَضُ : عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ "قَالَ : وَكَانَ بْنُ الْجَمُوحِ يُولِمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ إِذَا تَزَوَّجَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُمَا وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے بنو سلمہ ! تمہارا سردار کون ہے ؟ انہوں نے عرض کی : جد بن قیس ہیں ، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا ، گوری رنگت والا ، عمرو بن جموح ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی شادی کرتے تھے ، تو سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کا انتظام کرتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف حمید بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے ، عثمان بن ابوشیبہ اور ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15743
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2705)»