حدیث نمبر: 15740
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِي مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُنَاجِي جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَزَعَمَ أَبُو سَلَمَةَ أَنَّهُ تَجَنَّبَ أَنْ يَدْنُوَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَخَوُّفًا أَنْ يَسْمَعَ حَدِيثَهُ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مَنَعَكَ أَنْ تُسَلِّمَ إِذْ مَرَرْتَ بِيَ الْبَارِحَةَ " . فَقَالَ : رَأَيْتُكَ تَنَاجِي رَجُلًا ; فَخَشِيتُ أَنْ تَكْرَهَ أَنْ أَدْنُوَ مِنْكُمَا قَالَ : " فَهَلْ تَدْرِي مَنِ الرَّجُلِ ؟ " . قَالَ : لَا . قَالَ : " جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَوْ سَلَّمْتَ لَرَدَّ السَّلَامَ‌ " . وَقَدْ سَمِعْتُ ‌‌مِنْ غَيْرِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

موسیٰ بن عقبہ بیان کرتے ہیں : ابوسلمہ نے مجھے ان صاحب کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کر رہے تھے ، ابوسلمہ کا یہ کہنا ہے : وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونے سے اجتناب کر گئے تھے ، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں آپ کی گفتگو میں مخل نہ ہوں ، اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا : کیا وجہ ہے ؟ تم جب گزشتہ شام میرے پاس سے گزرے تھے ، تو تم نے سلام کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے عرض کی : میں نے آپ کو ایک شخص کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا ، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ شاید آپ اس بات کو ناپسند کریں گے کہ میں آپ کے قریب آ جاؤں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم جانتے ہو ؟ وہ فرد کون تھا ؟ انہوں نے عرض کی : جی نہیں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ جبرائیل تھا ، اگر تم سلام کرتے تو اس نے سلام کا جواب دینا تھا ۔ راوی کہتے ہیں : میں نے ابوسلمہ نامی راوی کے علاوہ سے یہ بات سنی ہوئی ہے کہ وہ فرد ، سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15740
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح