مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ : أَنَّ حَارِثَةَ بْنَ النُّعْمَانِ قَالَ : مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ جِبْرِيلُ فِي جَالِسٌ الْمَقَاعِدِ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَجَزْتُ ، فَلَمَّا رَجَعْتُ وَانْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " هَلْ رَأَيْتَ الَّذِي كَانَ مَعِي ؟ " . قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : " إِنَّهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں : سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ” مقاعد “ میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ تشریف فرما تھے ، میں نے آپ کو سلام کیا ، پھر میں آگے گزر گیا ، جب میں واپس آیا تو اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فارغ ہو چکے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو میرے ساتھ تھا ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ جبرائیل تھا اور اس نے تمہیں سلام کا جواب دیا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔